لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سیاسی تقسیم اس قدر بڑھ گئی ہے کہ کہیں سیاسی بحث و مباحثہ ہو رہا ہو تو خوف آنے لگتا ہے،
سیاسی جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنما ایک دوسرے سے عزت و احترام اور دلیل سے بات کریں گے تو ان کے کارکنان بھی ان کی پیروی کریں گے بصورت دیگر بیگاڑ بڑھتا جائے گا۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جو واقعات ہوئے ہیں وہ انتہائی قابل مذمت ہیں ۔
اس طرح کے واقعات سے پاکستان کی بنیادیں کمزور ہوئی ہیں۔ اب قانون حرکت میں آیا ہے اورملوث افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے لیکن میری اپیل ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی آڑ میں ہرگز بے گناہ لوگوں کو نہ پکڑ یںبلک سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے جس سے لوگوں کا قانون اور انصاف کے نظام پر یقین مزید پختہ ہوگا ۔