کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کو سوئمنگ پول میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم بازیگر کا مشہور ڈائیلاگ ہار کر جیتنے والے کو بازی گر کہتے ہیں بطور کیپشن لکھا۔
اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائیں اور اب ہانیہ عامر کو ایک بار پھر ان تصاویر کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔









