لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار وسیم عباس نے کراچی آمد پر گھر کے بجائے گیسٹ ہاﺅس میں قیام سے متعلق اپنے وائرل بیان پر وضاحت پیش کر دی۔
ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ماضی میں دیے گئے گیسٹ ہاﺅس میں قیام سے متعلق بیان پر وضاحت بھی پیش کی اور کہا کہ میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ میرا بیٹا یا بہو میری عزت نہیں کرتے، میری بہو گھر کے تمام کام خود کرتی ہے، جب بھی میں ان کے پاس قیام کرتا ہوں تو وہ میرے لیے کھانا تیار کرتی ہے، تازہ روٹیاں بناتی ہے اور گرم کھانا پیش کرتی ہے۔
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری وجہ سے اسے غیر ضروری زحمت اٹھانا پڑتی ہے، اس لیے اب میرا خیال ہے کہ مجھے گیسٹ ہاﺅس میں قیام کرنا چاہیے کیونکہ میں اس کا خرچ برداشت کر سکتا ہوں، البتہ ویک اینڈ پر میں ان کے گھر چلا جاتا ہوں، اس کے باوجود ہم آج بھی ایک مشترکہ خاندانی نظام کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے 4 بچے ہیں اور ہم سب ایک ساتھ رہتے ہیں، لوگوں نے جس طرح اس معاملے کو لیا، حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، مجھے نہیں معلوم کہ ایک معمولی سی بات کو اتنا بڑھا چڑھا کر کیسے تنازع بنا دیا گیا۔