رائیونڈ(تنویر سیال) رائیونڈ کے علاقے روہی نالے کے قریب سنگدل نے ماں دو بچوں کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا اور بعد ازاں چھری سے اپنا گلہ کاٹ لیا۔پولیس کے مطابق شوہر کے جھگڑے سے تنک کر آکر 27 سالہ ناہید نے اپنے والدین کے گھر میں اپنے بچوں کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کر دیا جبکہ خود دلبرداشتہ ہو کر اپنی گردن تیز دھار آلہ سے کاٹ لی جس کو تشویشناک حالت میں انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق 27 سالہ ناہید کی چند سال قبل ضلع صوابی کے ناصر سے شادی ہوئی تھی اور اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا جس کی بناء پر ناہید اپنے والدین کے گھر میں کچھ عرصہ سے رہائش پذیر تھی ناہید کا شوہر اسے لینے آیا تو ناہید نے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کرنے کے بعد اپنے گردن کو بھی تیز دھار آلہ سے کاٹ دیا جس پر اہل خانہ نے ناہید کو تشویشناک حالت میں انڈس ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ دوسری جانب رائیونڈ پولیس بھی مختلف پہلووں پر مصروف تفتیش ہے۔