اداکارہ شگفتہ علی

گووندا عامر خان سے بھی بڑے پرفیکشنسٹ ہیں‘ شگفتہ علی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے اداکار گووندا کو عامر خان سے بھی بڑا پرفیکشنسٹ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کا دلچسپ تجربہ بیان کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ علی نے بتایا کہ میں نے گووندا کے ساتھ ہیرو نمبر ون سمیت 3 سے 4 فلموں میں کام کیا اور وہ ایک خوش مزاج اور بہترین انسان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر شوٹنگ کا وقت صبح 9 بجے ہوتا تھا تو گووندا اکثر دوپہر 1 یا 2 بجے سیٹ پر آتے تھے، یہی ان کی واحد خامی تھی، ورنہ وہ بہت اچھے انسان اور خوش مزاج تھے۔

شگفتہ علی کے مطابق گووندا کسی بھی منظر کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لیے 25 مرتبہ ریہرسل کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گووندا عامر خان سے بھی بڑے پرفیکشنسٹ ہیں، ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون ایک ٹیک میں اوکے کر دیتے تھے، لیکن گووندا پھر بھی ایک اور ٹیک پر اصرار کرتے اور دیگر فنکاروں سے معذرت بھی کرتے تھے، انہیں پرفیکشن کا اس قدر شوق تھا کہ وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ سامنے والا اداکار تھک چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں