گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ موٹروے لنک کی تکیمل میں مبینہ کرپشن سابق ڈی سی فیاض موہل سمیت سات ملزمان پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا .
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران پر الزامات ہیں کہ انہوں نے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے زمین کی قیمتیں غیر قانونی طور پر بڑھائیں، ریونیو اسٹاف کی رپورٹس اور فیلڈ تحقیقات کو نظرانداز کیا گیا جبکہ فیصلے گرداور یا ریونیو آفیسر کی تصدیق کے بغیر کیے گئے.
موضع کے خسرات شیڈول ریٹ کے مطابق پچاس لاکھ تھے ،جبکہ مبینہ ملی بھگت سے خسرات کی قیمت 2 کروڑ 72 لاکھ روپے مقرر کی گئی ،اور من پسند لوگوں کو نوازا گیا ، ملزمان نے بدیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خزانہ سرکار کو چار کروڑ اکہتر لاکھ چھ ہزار روپے نقصان پہنچایا .
ملزمان میں سابق ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل سابق چیئرمین DPAC مجتبیٰ عرفات بھروانہ (سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ) میاں توصیف حسن (سابق اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ خرم مختار بھنگو (سابق اسسٹنٹ کمشنر کامونکی شامل ہیں ، محمد یاسین ایس ڈی او اریگیشن گوجرانوالہ رانا رفیق ایکسائز اور ٹیکسیشن آفیسر گوجرانوالہ ،حلقہ پٹواری آدھورائے محمد ریاض محمد یونس حلقہ کوٹ کرم چند بھی شامل ہیں