گلگت بلتستان

گلگت بلتستان‘ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فدا محمد ناشاد نااہل قرار

گلگت (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے پر فدا محمد ناشاد صادق اور امین نہیں رہے، سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت فدا محمد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فدا محمد ناشاد حلقہ جی بی اے-9 اسکردو 3 سےکامیاب ہوئے تھے۔خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول کل جاری کیا جائےگا۔ یاد رہے حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں