گلگت (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں الیکشن کے سلسلے میں صدر، وزیراعظم ،وفاقی وزرااور چیئرمین سینٹ کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی امیدوار نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے دفعہ 234 بھی نافذ کر تے ہوئے واضح کیاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزرا کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں، انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان مکمل طور پر تیار ہے، سکیورٹی پلان کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار یا متعلقہ فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔