اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
محمد عاصم خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلری نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے میرا ڈیپارٹمنٹ کئی برسوں سے وقت پر سیلری نہیں دے رہا ہے۔محمد عاصم خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ 5 مہینے ہو چکے ہیں اور مجھے میری تنخواہ نہیں ملی، یہ گزشتہ کئی برسوں سے ہو رہا ہے.
ہم سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ ہم پاکستان کا نام روشن کریں اگر ہمیں وہ نہیں مل رہا جس کے ہم حقدار ہیں، کم از کم ہماری تنخواہ دیں اور پھر تمغے مانگیں۔یاد رہے کہ اسکواش کھلاڑی عاصم خان سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے ملازم ہیں۔