• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
جدیدکاری

گزشتہ دو صدیوں کے دوران چین نے غربت سے دولت اور ذلت سے وقار کی طرف ایک مشکل سفر طے کیا

News Editor by News Editor
اپریل 25, 2023
in چائنہ کی خبریں, کاروبار
0 0
0

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چینی طرز کی جدیدکاری دنیا کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے،بہتر زندگی کی خواہش لوگوں کی فطری جستجو ہے، یہ ہر ملک کی معقول جستجو، ذمہ داری اور حق ہے کہ وہ عوام کو ایسا ماحول فراہم کرے جس میں لوگ رہائش، روزگار ، بہتر تعلیم، صحت اور قدرتی ماحول اور ہم آہنگ بیرونی تعلقات سے لطف اندوز ہو سکیں اور ایک پرامن اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ کام کریں. آج کے چین میں اس طرح کی جستجو چینی طرز کی جدیدکاری ہے۔

گزشتہ دو صدیوں کے دوران، چین نے غربت سے دولت اور ذلت سے وقار کی طرف ایک مشکل سفر طے کیا ہے. بے شمار محب وطن افراد نے قوم کو خطرے سے بچانے کے لئے اپنے خون اور جانوں کا نذرانہ پیش کرکے چین کے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ تلاش کر لیا اور یوں ملک اور قوم کا نیا جنم ہو ا . آج کا چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک اور اشیائ کی تجارت کا سب سے بڑا ملک ہے ۔

چین نے دنیا بھر میں لازمی تعلیم، سماجی تحفظ اور طب اور صحت کا سب سے بڑا نظام قائم کیا ہے اور مغربی ترقی یافتہ ممالک کی سینکڑوں سال میں مکمل کی جانے والی صنعت کاری کا عمل صرف چند دہائیوں میں مکمل کیا ہے۔ اب چین ، چینی طرز کی جدیدکاری کے ذریعے چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پرآگے بڑھا رہا ہے۔

چینیوں کے خون میں بالادستی کا "جین "نہیں ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری جارحیت، نوآبادیات اور لوٹ مار پر انحصار نہیں کرتی۔ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی تنازعات کو مشاورت اور بات چیت سے حل کرنے کی وکالت کی ہے۔ آج تک چین دنیا میں واحد ملک ہے جس نے اپنے آئین میں "پرامن ترقی کے راستے پر عمل پیرا رہنے” کو شامل کیا ہے۔ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والا اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پانچ ممالک میں واحد ملک ہے جس نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

چینی طرز کی جدیدکاری تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی اور سماجی انصاف کا راستہ ہے ۔ اندرونی طور پر چین پولرائزیشن کی روک تھام پر، پرعزم ہے، جس کی بدولت 800 ملین سے زیادہ لوگوں کو غربت سےچھٹکارہ حاصل ہوا اور 400 ملین لوگ درمیانی آمدنی والے گروپ میں شامل ہو ئے. بیرونی طور پر چین ہم نصیب معاشرے کی وکالت کرتا ہےاور "اپنے ملک کو ترجیح دینے” کی بجائے ملکی ترقی کے حصول کے ساتھ ساتھ دنیا کو ترقی کے مزید نئے مواقع فراہم کررہا ہے۔

آج چین 140 سے زائد ممالک اور علاقوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے اور ہر روز 320 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری چین کی طر ف سے دنیا میں جاتی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو سے لے کر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشییٹو ، گلوبل سیکیورٹی انیشییٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشییٹو تک، حالیہ برسوں میں چینی رہںما کی جانب سے پیش کئے گئے متعدد انیشیٹیوز زمیں تعاون اور مشترکہ کامیابیوں کے تصور کی عکاسی کی گئی۔یہ اقدامات چین نے صرف کہے نہیں بلکہ انہیں کر کے دکھایا ہے ۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کی پیشکش کے بعد سے گزشتہ دس سالوں میں، تعاون کے 3000سے زیادہ منصوبے تشکیل دِیے گئے ہیں، جن سے ٹریلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا کردار جی 7 ملکوں کے مجموعی کردار کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے.

اعداد و شمار کے مطابق 2013سے 2022 تک بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی اشیائ کی تجارت کی مالیت 1.04 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2.07 ٹریلین ڈالر رہی ، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 8 فیصد ہے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے 2013 سے 2022 تک بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی دو طرفہ سرمایہ کاری 270 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

2022 کے اختتام تک چینی صنعتی اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں تعمیر کردہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے زونز میں 57.13 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سےروز گار کے 421،000 مقامی مواقع فراہم کیے گئے ۔ انجینئرنگ کے شعبے میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں دستخط شدہ نئے معاہدوں کا حجم 1.2 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا جو چین کے بیرونی معاہدوں کی کل مالیت کے نصف حصے سے بھی زیادہ ہے۔

پرامن اور مشترکہ ترقی قدیم زمانے سے ہی چینی ثقافت کا خاصہ رہی ہے۔ چین کی 1.4 ارب سے زائد آبادی موجودہ ترقی یافتہ ممالک کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔ ہم آہنگ بقائے باہمی کے تصور کے حامل چین کی جدیدکاری میں داخلہ یقینا دنیا کے تمام ممالک کو ترقی کے مزید مواقع ، عالمی معیشت کو مزید قوت محرکہ اور عالمی امن کے لئے زیادہ مثبت توانائی فراہم کرےگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جدیدکاریدولت اور ذلتقدرتی ماحول
Previous Post

ہانگ چو میں اقوام متحدہ کے چوتھے ورلڈ ڈیٹا فورم کا افتتاح

Next Post

ایف بی آر ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کیلئے کوششیں بڑھائے،وزیر خزانہ

News Editor

News Editor

Next Post
اسحاق ڈار

ایف بی آر ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کیلئے کوششیں بڑھائے،وزیر خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading