لاہور( نمائندہ خصوصی) چیف سیکرٹری پنجاب نے گریڈ 18 کے 6 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے
نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن خاور کمال کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات جبکہ مرزا نصیر عنایت کو سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔
ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہورمنظور حسین کو ڈی جی قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طارق محمود بخاری کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات جبکہ رائو امتیازکو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹنمنٹ شفیق سلیم کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں