لاس اینجلس (سپورٹس نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ میں نووارد کیپ ورڈی کی ٹیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے مزید ایک پوائنٹ حاصل کرلیا، یوراگوئے جیسی تجربہ کار ٹیم کے خلاف مقابلہ دو، دو گول سے برابر کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ ایچ میں یوراگوئے اور کیپ ورڈی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کوماہرین جاری ورلڈ کپ کاسب سے بہترین مقابلہ قرار دے رہے ہیں
ایک نووارد ٹیم کیپ ورڈی ایک تجربہ کار ٹیم یوراگوئے کے خلاف ڈٹ گئی، مقابلہ دو، دو گول سے ڈرا کرکے ایونٹ میں اپنا دوسرا پوائنٹ بھی حاصل کرلیا۔میچ میں اسکورنگ کا آغاز کیپ ورڈی کی جانب سے ہوا ، کیون پینا نے 21 ویں منٹ میں برتری دلائی، ہاف ختم ہونے سے قبل یوراگوئے نے دو گول داغ دیئے
پہلا میکسی آرا نے کیا، دوسرا کینوبیو نے بنایا۔دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے ہیلیو وریلا نے 61ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سبقت حاصل کرنے کی جو جنگ شروع ہوئی وہ ریفری کے میچ کے اختتام کی وسل بجانے تک جاری رہی۔ برتری پھر بھی کسی کو نہ مل سکی ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ۔