لاہور (ویب ڈیسک) اکثر خبروں میں دریا کے پانی کے بہاؤ کو "کیوسک” میں ظاہر کیا جاتا ہے لیکن عام قاری کے ذہن میں یہ سوال ہوتا ہے کہ کیوسک دراصل ہے کیا؟
ماہرین کے مطابق کیوسک پانی کے بہاؤ کی پیمائش کا ایک پیمانہ ہے۔ اگر کسی مقام سے ایک سیکنڈ میں 28 لیٹر پانی گزرتا ہے تو اسے ایک کیوسک کہا جاتا ہے۔ اس طرح اگر کسی دریا سے ایک لاکھ کیوسک ریلہ گزر رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اُس مخصوص مقام سے فی سیکنڈ تقریباً 2 لاکھ 83 ہزار 170 لیٹر پانی بہہ رہا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن پنجاب کے رکن نے بتایا کہ یہی پیمانہ پانی کے بہاؤ کو سمجھنے اور سیلابی صورتحال کا اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے۔









