اوٹاوا (انٹرنیشنل نیوز)کینیڈا میں بھارت سے آزادی کے حق میں ریفرنڈم میں 65 ہزار سے زائد سکھوں کی شرکت کی ہے،انڈی پینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کاکہنا ہیکہ ریفرینڈم کو مقتول سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ آئی پی آرسی کے مطابق 2 مراحل کی ووٹنگ میں اب تک کل 2 لاکھ سے زائد سکھ ووٹنگ کرچکے، 10ستمبر کو پہلے مرحلے کے ریفرنڈم میں1لاکھ 35 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیاتھا،
کل صرف ان لوگوں نیحق رائیدہی استعمال کیا جوپہلے ووٹنگ نہیں کر سکیتھے،گرونانک سکھ گردوارہ میں دو مراحل میں آزاد خالصتان کے حق میں 2 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے،ریفرینڈم کینیڈا کے صوبیبرٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں منعقد کیا گیا۔ریفرنڈم کا انعقاد گرونانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ہوا،گرونانک سکھ گردوارہ میں 18جون کوخالصتانی رہنماہردیپ سنگھ نجرکوقتل کیا گیاتھا،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈکیمطابق ہردیپ سنگھ نجرکوبھارتی ایجنٹس نیقتل کیا۔