لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نےجزوی لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ پرائمری اینڈ سکینڈر ہیلتھ کئیرڈپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ، صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔ پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروٹ اور سبزی منڈی ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی۔ تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں سات دن کھلی رہی گی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کے دوران میرج ہال اور مارکیز بند رہیں گی۔ لاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ اورکنسرٹس سمیت سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہے گی۔ لاک ڈائون کے دوران ہر قسم کے اجتماعات پر پاپندی برقراررہےگی۔ رمضان المبارک میں جلوس اور محافل پر بھی پاپندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جو بھی دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان کےلیے حکومت کی جانب سے دیئے گئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔ اگر کوئی دکانداریا فیکٹری مالک اس پر عمل نہیں کرےگا اور کا کاروبار بند کردیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹی مارکیٹیں ہفتے میں 4 روز کے لیے کھلی رہیں گی۔ پیر, منگل, بدھ اور جمعرات تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔ جمعہ , ہفتہ اور اتوار کے روز تمام مارکٹیس بند رہیں گے۔