پھالیہ(نمائندہ خصوصی) ایم ایس پھالیہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں روک لیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج حکام سےایم ایس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم ایس ٹی ایچ کیو پھالیہ ڈاکٹر بشری چودھری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ایس نے ہسپتال کو ذاتی جاگیر بنا رکھا ہےایم ایس کی ینگ ڈاکٹرز سے بد تمیزی معمول بن چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دنوں میں سب کو مل جل کر کام کرنا چایئے لیکن ایم ایس نے ینگ ڈاکٹرز پر اپنے دفتر کے دروازے بند کررکھے ہیں۔ جس کے باعث ہسپتال میں معاملات چلانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ایم ایس نے بلا وجہ ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بھی روک رکھی ہیں۔جس کی وجہ ڈاکٹرز کو اپنے معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
ینگ ڈاکڑزکاکہنا تھاکہ ایک طرف ینگ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کےلیے جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ایم ایس پھالیہ ڈاکٹرز کو ذلیل و خوار کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہےایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اگر اسے تبدیل نہ کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔۔