انقرہ (شوبز ڈیسک)ترک سیریز کورولش عثمان میں ترگت کا کردار ادا کرنے والے اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
4 ستمبر کو اداکار روزگار اکسوئے اور Sancakli Yasemin کی شادی ہوئی۔ترک میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکار نے چند ماہ قبل پیرس میں Sancakli Yasemin کو شادی کی پیشکش کی تھی۔شادی کی تقریب ترکیہ کے ضلع بیکوز کے علاقے Polonezköy میں ہوئی۔شادی میں کورولش عثمان میں کام کرنے والے اداکاروں Yi?it Uçan اور Yildiz Cagri Atiksoyنے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ روزگار اکسوئے کورولش عثمان کے سیزن 3 میں پہلی بار نظر آئے تھے اور چوتھے سیزن میں بھی انہوں نے کام کیا۔مگر چوتھے سیزن کے ختم ہونے سے پہلے وہ ڈرامے سے الگ ہوگئے تھے، یہ واضح نہیں کہ آئندہ وہ اس ڈرامے میں واپسی کریں گے یا نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی 2023 میں کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے دو اداکاروں نے ا?پس میں شادی کی تھی۔
کورولش عثمان میں سپاہی جیرکوتائی اور ا?ئیگْل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے شادی کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔اداکار جوڑے کی شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا۔