کومل عزیز

کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے‘ کومل عزیز

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کے والدین کی مالی کفالت سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ان کا کہنا ہے کہ کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مرد کی ذمے داری ہے۔

کومل عزیز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اکثر سوال و جواب سیشنز کا انعقاد کرتی ہیں، حال ہی میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی مدد کرتی ہیں؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ نہیں، میرا ماننا ہے کہ گھر کے اخراجات برداشت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے۔

اداکارہ کے مذکورہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تاہم اداکارہ نے بعد ازاں مزید لکھا کہ میں اپنے والد کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی وفات سے پہلے میری والدہ کے لیے اتنے وسائل چھوڑے کہ انہیں کبھی اپنی اولاد پر مالی طور پر انحصار نہ کرنا پڑے، اسی لیے بچت اور سرمایہ کاری بے حد اہم ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں