اسلام آباد: پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ کر لیا ہے، جس میں جدید نیول ویژن سافٹ ویئر اور تکنیکی معاونت شامل ہے۔
معاہدے کی منظوری امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعاون کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں بھارت کے جارحانہ رویے پر تشویش ظاہر کی اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کرے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔