اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عوام کے حق حاکمیت کے حوالے سے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حقوق میں سب سے پہلا حق حقِ حاکمیت ہے، حق حاکمیت کا مطلب ہے کہ آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ، آپ جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اس کے حق میں نکلے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور اپنی آواز ہو۔انہوںنے کہاکہ 2 اگست کو حقِ حاکمیت کے لیے تیر پر مہر لگائیں کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔