لاہور( کرائم رپورٹر) کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے لندن جاتے ہوئےمسافر سے 878 گرام سونا سمگلنگ کرتےہوئے پکڑلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق مظہر نامی ملزم لاہور سے لندن سونا سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ذریعے لندن جاتے ہوئے گرفتار ہوا۔ ملزم نے سونے کی چین اور دیگر چیزیں بیگ میں چھپا رکھیں تھیں تلاشی کےدوران اس سے سونا برآمد ہوا۔
اسسٹنٹ کلیکٹر شفات علی کی سربراہی میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کی۔
سونے کو قبضے میں لیکر ملزم کو کسٹمز ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا جہاں پر اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی عمل میں لائی جائےگی۔