کاکروچ جنتاپارٹی

کاکروچ جنتاپارٹی مودی کے اقتدار کیلئے خطرہ، عالمی میڈیا پر تحریک کی گونج

ممبئی(انٹرنیشنل نیوز)بھارت میں کاکروچ جنتاپارٹی مودی سرکار کے لئے خطرہ بن گئی۔ اس تحریک کی گونج اب عالمی میڈیا پر بھی سنائی دینے لگی ہے۔سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی نوجوانوں کی تحریک دہلی میں عملی احتجاج کے ذریعے مودی حکومت کوسخت دبا میں لے آئی ہے۔

برطانوی جریدہدی گارڈین نے جین زی تحریک کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھاکہ کاکروچ جنتا پارٹی وہ تحریک ہے جو بھارت کی سیاست کو ہلادینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آن لائن میم سے شروع ہونے والی جین زی تحریک مودی سرکارکےلئے غیر متوقع چیلنج بنتی جارہی ہے۔ دی گارڈین کے مطابق یہ تحریک لاکھوں ایسے بھارتی نوجوانوں کی آواز بن چکی ہے جوعدم اطمینان اور مایوسی کا شکار ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے دہلی میں احتجاج سے خطاب میں کہا تھاکہ بھارت کے نوجوان اب خوفزدہ نہیں ہوں گے، وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے۔ بھارتی نوجوانوں کو امید ہے کہ نیپال اورسری لنکا کی طرح اب بھارت میں بھی نوجوانوں کی ایک بڑی عوامی تحریک جنم لے رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک ثابت کرتی ہے کہ بھارتی نوجوان روایتی سیاست، مذہبی کارڈ اور انتہاپسندانہ نظریات کو مسترد کرچکا ہے۔ بھارتی جین زی منفرد تحریک بے روزگاری، مایوسی اور ریاستی جبر کیخلاف نوجوانوں کے شدید غم و غصے کا عملی اظہار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں