ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری اور کبیر سنگھ جیسی کامیاب فلموں کے بعد بھی انہیں کردار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ایک انٹرویو کے دوران کیارا نے بتایا کہ ان کا اصل ڈیبیو 2014 کی فلم فگلی سے ہوا تھا، لیکن وہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ اگرچہ ناقدین نے ان کی اداکاری کو سراہا، مگر یہ تعریف مزید کام کے مواقع میں تبدیل نہ ہو سکی۔
اس دوران وہ مسلسل آڈیشن دیتی رہیں، جواب کا انتظار کرتی رہیں اور اکثر انکار کا سامنا کرنا پڑا۔کیارا کے مطابق انہوں نے مشکلات سے سیکھا اور ہر ناکامی کو سیکھنے کا موقع سمجھا۔ انکا کہنا تھا کہ کیریئر کے نشیب و فراز ان کے سب سے بڑے استاد ثابت ہوئے۔ ان تجربات نے انہیں مزید مضبوط اور پرعزم بنایا۔کیارا نے کہا کہ ایم ایس دھونی: دا ان ٹولڈ اسٹوری کی کامیابی کے بعد بھی صورتحال زیادہ نہیں بدلی اور انہیں کرداروں کے لیے جدوجہد جاری رکھنی پڑی۔