لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکار ہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے قوت برداشت کے ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے ،
اگر میاں بیوی دونوں ہی شوبز سے وابستہ ہیں تو ان کے مسائل ہوتے ہیں کیونکہ کبھی شوہر ریکارڈنگ پر ہوتا ہے اور کبھی بیوی ریکارڈنگ پر ہوتی ہے اور گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کی ذمے داری پھر کسی ایک کو ادا کرنی پڑتی ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی عقل کل نہیں ہوتا اس لئے مشاورت کر لینی چاہیے ۔
ویسے بھی میاں بیوی کا ایسا رشتہ ہوتا ہے کہ انہیں تو زیادہ مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس طرح ایک دوسرے پر اعتماد بھی بڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اور سعود ہر کام ایک دوسرے کے مشورے سے کرتے ہیں اور اگر اس میں کوئی تجویز ہو تو وہ بھی دیتے ہیں ۔