بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او بنوں یاسر افریدی کا بڑا اقدام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے 117 پولیس اہلکاروں کوملازمت سے فارغ کردیا۔
تفصلات کے مطابق ڈی پی او بنوں نے یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرنے والی خواتین کے خاوند جو محکمہ پولیس میں ملازم تھے انکو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ فارغ کئے جانے والوں میں پولیس میں ضم ہونے والے 30 لیویز و خاصہ دار بھی شامل ہیں۔
نوکری سے برخواست کیے جانے والوں میں نور محمد، حاضر اللہ ، عابدعلی، احسان علی، عالم خان، خالق نواز خوش دل خان، ایم خالد، محمد وصال، مہرزاد، دل نواز،محمد اسماعیل، ہیب اللہ، وحید اللہ، گل خان وحیدخان اور اسرار خان شامل ہیں۔
زین اللہ، تاج علی ، محمد رحمت، آزاد خان، ساجد خان، سکندر خان ، یاسر علی ، اکبر علی، ارشد علی ، میراج خان، عمران خان ،فرمان علی ، عمرنیاز، نیاز اللہ، نیک عمل خان، نورعلی شاہ اور انعام اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔
ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ مستحقین کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ۔