کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور نے والدین اور بچوں کے تعلقات میں نمایاں تبدیلی پیدا کر دی ہے، جہاں اب بچے اپنے والدین کو نئی ٹیکنالوجی سکھانے والے بن چکے ہیں۔ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا کہ پہلے میں کسی رہنمائی کے لیے اپنی والدہ سے رجوع کرتی تھی، لیکن اب اگر مجھے پاس ورڈ، اکانٹ یا کسی نئی ایپ کے استعمال میں مدد درکار ہو تو میں اپنے بچوں سے رابطہ کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب نسلوں کا کردار بدل گیا ہے، پہلے ہم اپنی ماں سے مدد لیتے تھے، آج ہم اپنے بچوں سے پوچھتے ہیں کہ اکانٹ کیسے بنانا ہے یا پاس ورڈ کیسے سنبھالنا ہے۔روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ ہماری نسل مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے اتنی مانوس نہیں، جبکہ آج کے بچے اسی ماحول میں پروان چڑھے ہیں۔ ان کے مطابق اس تبدیلی کے باعث بچوں کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ صبر، ہمدردی اور سمجھ داری کا مظاہرہ کریں۔