ٹرمپ عمران ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر بھی بات ہوگی
پاکستانی شہری ڈاکٹرعافیہ صدیقی امریکی فوج پرحملے کے جرم میں امریکہ میں قید ہیں
واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان اس وقت اپنے تین روزہ دورہ پر امریکہ میں موجود ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ پاکستان میں زوروشور سے اٹھایاجاتاہے، کیا اس پربھی کوئی بات ہوگی؟
سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اس مسئلے پربھی امریکی صدر سے بات کریں گے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیراعظم عمران خان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے پربھی بات کریں گے