چین

چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے گھانا سیشن کا انعقاد

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور گھانا میں چینی سفارت خانے کی مشترکہ میزبانی میں”چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا گھانا سیشن اکرا میں منعقد ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔گھانا کے سیاسی، علمی اور صحافتی حلقوں سمیت عوامی سطح پر چین سے دوستانہ تعلقات رکھنے والی تنظیموں کے تقریباً 150 نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی اور “چین کی گورننس” سے وسیع تر ترقی پذیر ممالک کے لیے فراہم کیے جانے والے مفید تجربات پر بھرپور تبادلہ خیال کیا۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ایک صدی میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور انسانیت ایک بار پھر اس اہم موڑ پر کھڑی ہے کہ اسے مستقبل میں کس راستے کا انتخاب کرنا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں کی تعمیر، ملکی حکمرانی اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لیے مفید رہنمائی فراہم کرے گا اور انتشار و تبدیلی کی شکار دنیا کے لیے مزید قیمتی عوامی اقدار پیش کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں