• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 26 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
چین

چین کی سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی عالمی سیاحتی منڈی کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا

News Editor by News Editor
جنوری 12, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)تھائی لینڈ کا سورن بھومی بین الاقوامی ائیر پورٹ خوشی کے جذبات میں ڈوبا ہوا تھا۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت، سیاحت اور کھیلوں کے وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ ، تھائی لینڈ آنے والے 269 چینی سیاحوں کا استقبال کرنے کے لئے پھول اور سووینیر ہاتھوں میں لیے ہوائی جہاز سے باہر نکلنے کے راستے پر کھڑے تھے ۔

اس طرح کے پرجوش استقبالیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تھائی لینڈ چینی سیاحوں کی واپسی کا گرم جوش خیر مقدم کرتا ہے اور اس کے ذریعے اپنی معیشت کو فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔

چین نے وبا کی روک تھام کی پالیسی کو بہتر بنانے اور چینی شہریوں کی بیرون ملک سیاحت کی منظم بحالی کا اعلان کیا ہے ، اس پالیسی کو بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر مثبت رد عمل ملا ہے ، اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سمیت بہت سارے ممالک نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ چینی سیاحوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے۔ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین نے کہا "کمبوڈیا چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے”۔ انہوں نے رواں سال20 لاکھ چینی سیاح کے کمبوڈیا آنے کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔ مالدیپ کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ اور ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چین کے داخلے اور باہر جانے کےاقدامات میں ایڈجسٹمنٹ کا خیرمقدم کیا ہے اور بے صبری سے امید ظاہر کی ہے کہ چینی سیاح جلد از جلد مالدیپ آئیں گے۔

سنگاپور کے میڈیا کے مطابق چینی سیاحوں کی سنگاپور واپسی سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا اور ایک اندازے کے مطابق سال بھر میں خوردہ فروخت سے 2 ارب سنگاپورین ڈالرز کا حصول ہو گا۔ چین کے ٹریول بکنگ پلیٹ فارم "سی ٹرپ "کے اعداد و شمار کے مطابق 8 جنوری کو اس ویب سائٹ کے ذریعے سنگاپور کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں 27 دسمبر کے بعد سے 30 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ تھائی لینڈ سیاحت کی مارکیٹ ہمیشہ کی طرح آنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے، چینی سیاحوں کی طرف سے 20 دن سے زائد قیام کے لیے کروائی گئی ہوٹل کی بکنگ میں تھائی لینڈ کے آرڈرز میں 44فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے ۔

چین کا سب سے اہم روایتی تہوار جشن بہار آنے والا ہے، بین الاقوامی سیاحت کی مارکیٹ ان تعطیلات کے دوران چینی سیاحوں کے لئے توقعات سے بھری ہوئی ہے. نسبتاً قریبی ایشیائی سیاحتی مارکیٹ کے علاوہ یورپ اور یہاں تک کہ اوقیانوسیہ جیسے دور دراز ممالک بھی چینی سیاحوں کی "واپسی” کے منتظر ہیں، سوئٹزرلینڈ ، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک نے اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا کہ وہ چینی سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں ۔ چینی سیاح بھی توقعات پر کھرے اترے ہیں، سی ٹرپ کے اعداد و شمار کے مطابق 5 جنوری تک، جشن بہار کی سات تعطیلات کے دوران بیرون ملک سفر کے آرڈرز میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 540 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اس وقت متعدد ممالک چینی سیاحوں کی آمد کو خوش آمدید کہنے کے لیے سرگرمی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ یو اے ای کی اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال فروری سے دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ وار پانچ پروازیں ہوں گی۔ ویتنام ایئر لائنز ،چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ پروازوں کی بحالی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جنوبی افریقہ نے "جنوبی افریقہ ٹورزم اسسٹنٹ” منی پروگرام کا آغاز کیا اور مزید چینی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے "سن سیٹ اینیمل ٹریکنگ ٹور” کی آن لائن براہ راست نشریات کا انعقاد کیا۔ چین کے بھائی جیسے دوست ملک پاکستان کے بغیر سیاحت کے بحالی کیسے ہو سکتی ہے۔

رواں سال دونوں ممالک "چین پاکستان ٹورازم ایکسچینج ایئر” کا انعقاد کریں گے، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ پاکستان نے چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور انہیں امید ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سیاحتی تبادلوں کو مضبوط کیا جائے گا اور عوامی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تھائی لینڈچینسورن بھومی
Previous Post

چین کی معیشت تیزی سے بحال ہو رہی ہے، غیر ملکی میڈیا

Next Post

الحمد للہ!عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا'مسرت جمشید چیمہ

News Editor

News Editor

Next Post
مسرت جمشید چیمہ

الحمد للہ!عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا'مسرت جمشید چیمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

قتل

لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش مزید انکشافات

اپریل 25, 2026
گرفتار

راولپنڈی،طالبات کو ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار، ایک زیر علاج

اپریل 25, 2026
حافظ نعیم الرحمن

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

اپریل 25, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7552

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

575
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

556
قتل

لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش مزید انکشافات

اپریل 25, 2026
گرفتار

راولپنڈی،طالبات کو ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار، ایک زیر علاج

اپریل 25, 2026
حافظ نعیم الرحمن

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

اپریل 25, 2026
عاصم افتخار

انسداد دہشتگردی اقدامات پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہیں، عاصم افتخار

اپریل 25, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading