• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
بیجنگ

چین میں سائنس و ٹیکنالوجی کی نئی لہر نے عالمی برادی کی تو جہ حاصل کر لی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 10, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بیجنگ میں جاری دو اجلاسوں کے دوران معاشی موضوع پر مبنی ایک عمومی پریس کانفرنس سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے موضوع پر پوچھے گئے سوالات کی وجہ سے چین کے میڈیا میں کافی وائرل ہوئی۔ اس دوران چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین وو چھینگ نے ڈیپ سیک کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ "معاشی موضوع پر پریس کانفرنس سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع کی پریس کانفرنس بنتی جا رہی ہے”۔

یہ جملہ ایک واضح حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن ہے، بلکہ ترقی کے مسائل کو حل کرنے کا ایک بہتر طریقہ بھی ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقحالیہ برسوں کے دو اجلاسوں کا جائزہ لیتے ہوئے یہ معلوم کرنا مشکل نہیں ہے کہ دو اجلاسوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوعات کا وزن بڑھتا جا رہا ہے۔ چاہے وہ وزیر اعظم کی جانب سے حکومتی ورک رپورٹ ہو، نمائندوں اور مندوبین کے انٹرویوز ہوں، اجلاسوں کے منتظمین کے زیر اہتمام پریس کانفرنسز اور نمائندوں اور مندوبین کا تبادلہ خیال ہو، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی ایک ہائی فریکوئنسی لفظ بن چکا ہے۔

گزشتہ سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں تجویز کردہ "کم اونچائی والی معیشت” کے بعد ،موجودہ حکومتی ورک رپورٹ میں پہلی بار ” ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس "، اے آئی موبائل فون اور کمپیوٹر” اور "ذہین روبوٹس” جیسے نئے الفاظ سامنے آئے۔اس کے علاوہ "ٹیلنٹ ٹریننگ کس طرح سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی خدمت کر سکتی ہے”، "کیپٹل مارکیٹ سائنس اور ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کے لئے حمایت میں کیسے اضافہ کر سکتی ہے”، اور ” مصنوعی ذہانت کے قانون کا جلد اجرا ” سمیت دیگر موضوعات بھی دو اجلاسوں کے نمائندوں اور مندوبین کی تجاویز میں سامنے آچکے ہیں۔

چین کی معاشی ترقی میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے کلیدی کردار کے حوالے سے چینیوں کی تفہیم گہری ہے۔ "ایک مسافربردار ہوائی جہاز کے بدلے 800 ملین شرٹس” کی تلخی سے لے کر دنیا میں جدت طرازی کے 44 شعبوں میں سے 37 میں چین کی صف اول کی پوزیشن کے حصول تک، تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جدت طرازی کے بیج صرف اس وقت ٹھوس پھل دے سکتے ہیں جب وہ حقیقی معیشت کی مٹی میں لگائے جائیں۔ 2024 میں چین کی 4.48 بلین گھریلو آلات کی برآمدات چائنا کی بہترین صنعتی چین کی معاون صلاحیت کا مظہر ہیں۔

1.1 ٹریلین یوآن مالیت کی چپس کا برآمدی حجم 4 لاکھ ہائی ٹیک انٹرپرائزز کی دانشمندی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صنعتی روبوٹس کی سالانہ پیداوار میں 14.2فیصد کے اضافے میں مرکزی اجزاء کی لوکلائزیشن میں پیش رفت پوشیدہ ہے، اور ڈیپ سیک کے 545 فیصد پرافٹ مارجن کے پیچھے کمپیوٹنگ پاور آپٹیمائزیشن کی جدید سوچ کار فرما ہے.

جب روایتی معاشی ماڈل مطلوبہ نتائج نہ دے سکے تو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی ایسے مواقع پر صنعتی تبدیلی کی سنہری کلید بن جاتی ہے۔ اس صنعتی تبدیلی میں، مارکیٹ اور پالیسی کی گونج نے چین میں اعلی معیار کی ترقی کو تشکیل دیا ہے.دو اجلاسوں کی پریس کانفرنس میں ذکر کیے گئے ‘ وینچر کیپٹل گائیڈنس فنڈ کے قیام کو فروغ دینے’ اور ‘ٹیکنالوجی کی تبدیلی میں شرکت کے لیے سوشل کیپیٹل کی حوصلہ افزائی’ جیسے اقدامات براہ راست آج کے جدت طرازی ماحول کے طاقتور پہلو کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مارکیٹ پر مبنی آر اینڈ ڈی میکانزم نے ٹیکنالوجی مارکیٹ میں ایک حیرت انگیز کیمیائی رد عمل کو جنم دیا ہے: چین میں سالانہ 12.8 ملین نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار الیکٹرک بیٹریوں کی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا نتیجہ ہے۔ چین کی فوٹووولٹک صنعت کا عالمی مارکیٹ میں 82فیصدکا تناسب نہ صرف صنعت کی شاندار تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ عظیم "نظام” کی طاقت کا مظہر بھی ہے.

‘بلیک میتھ: ووکانگ’ کی کامیابی، 10 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل کی کامیاب لانچ،پھر ‘چھٹی نسل کے جنگی طیارے’ کی لانچ، سیچھوان نامی بحری جنگی جہاز کی لانچ، اسپرنگ فیسٹیول گالا میں رقص کرنے والے روبوٹ ، ‘نیژا 2’ کا ریکارڈ باکس آفس بزنس اور حال ہی میں دنیا کو حیران کرنے والے ڈیپ سیک تک، صرف چند ماہ میں کسی ایک ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر سائنسی اور تکنیکی پیش رفت کا سامنے آنا محض اتفاقاً نہیں ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا صنعتی ڈھانچہ، سائنسی تحقیقی ماحول، ٹیلنٹس کا ذخیرہ، بین الاقوامی حیثیت اور فوجی طاقت خاموشی سے "بنیادی” تبدیلیوں سے گزرتی ہوئی انتہائی مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔دو اجلاسوں کے ذریعے لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ چین میں ایک نئی لہر سامنے آ رہی ہے اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی چین کے ترقی کے نقشے کو نئی شکل دے رہی ہے۔

چین اپنے یقین کے ساتھ دنیا میں استحکام فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، اور مشرق کی دانش مندی نے ایک بار پھر عملی طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ جدت طرازی پر پختہ عزم تاریخ کے اثاثوں کو ترقی کی محرک قوت میں تبدیل کر رہا ہے، اور روشنی کے اگلے مرحلے کی جانب انسانیت کی رہنمائی کر رہا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: استحکامباکس آفسبیجنگ
Previous Post

چینی صدر کی سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے اختتامی اجلاس  میں شرکت

Next Post

پی ٹی آئی نے ہر جگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے،امیر مقام

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
امیر مقام

پی ٹی آئی نے ہر جگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے،امیر مقام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5871

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading