بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے قومی کمیشن برائے صحت عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی کونسل کے کووڈ-۱۹ کی وبا کی مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے میکانزم نے زیادہ خطرے سے دوچار افراد کے لیے کووڈ-۱۹ ویکسین کی دوسری بوسٹرخوراک متعارف کروانے کے لیے فارمولہ پیش کیا،
جس کے مطابق زیادہ انفیکشن کے خطرے سے دوچار افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ویکسین کی دوسری بوسٹرخوراک دی جا سکتی ہے، اور یہ خوراک پہلی بوسٹر خوراک کے کم از کم چھ ماہ کے بعد لگائی جا سکتی ہے۔