• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین اور امر یکہ

چین اور امر یکہ کا اختلافات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کر نے پر اتفاق

News Editor by News Editor
جون 19, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ( نیوز ڈیسک)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بات چیت کی۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فریقین کے درمیان چین اور امریکہ کے مجموعی تعلقات اور متعلقہ اہم امور پر طویل، واضح، گہری اور تعمیری بات چیت ہوئی۔چھن گانگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات، سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک کی نچلی ترین سطح پر ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حوالے سے چین کی پالیسی میں ہمیشہ تسلسل اور استحکام برقرار رکھا گیا ہے اور یہ پالیسی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے اصولوں پر قائم ہے اور یہی فریقین کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے ۔

چھن گانگ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ ایسے تعلقات کی تشکیل کا خواہاں ہے جو مستحکم، قابل توقع اور تعمیری ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ امریکہ، چین کے بارے میں معروضی اور عقلی تفہیم کو برقرار رکھتے ہوئے چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیادوں کی حفاظت کرے گا اور غیر متوقع واقعات سے ہوش مندی ، پیشہ ورانہ اور منطقی طور پر نمٹے گا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان بالی میں ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہیے تاکہ چین امریکہ تعلقات کو ترقی کے درست راستے پر واپس لایا جا سکے۔

چھن گانگ نے تائیوان کے مسئلے سمیت چین کے بنیادی مفادات اوربڑے خدشات کے معاملات پر چین کے سنجیدہ موقف کا اظہار کیا اور واضح مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے جو چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم مسئلہ اور سب سے نمایاں خطرہ بھِی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے ا مریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرتے ہوئے "تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کے اپنےعزم کو صحیح معنوں میں نافذ کرے۔ فریقین نےمشترکہ دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں فریقین نے اتفاق کیا کہ دونوں سربراہان مملکت کی بالی میں ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کیا جائےگا اور اختلافات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرتے ہوئے بات چیت اور اعلی سطحی تبادلوں کو برقرار رکھا جائے گا ۔

وزیر خارجہ بلنکن نے چھن گانگ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی جس پر چھن گانگ نے فریقین کی باہمی سہولت کے وقت آمادگی ظاہر کی ۔ فریقین نے چین امریکہ تعلقات کے رہنما اصولوں اور مخصوص مسائل کے حل کے لئے چین امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ میں مشاورت ، ممالک کے درمیان ثقافتی و تعلیمی تبادلوں کی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنے، اور مسافر پروازوں میں اضافے کے لئے فعال تبادلے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے طلباء، اسکالرز اور کاروباری افراد کے باہمی دوروں کا خیرمقدم کرنے اور اس مقصد کے لئے مدد اور سہولت فراہم کرنے پر بھی  اتفاق کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اختلافاتچین اور امر یکہچین اور امریکہمجموعی تعلقات
Previous Post

امر یکہ کو چین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے، چینی سفا رتکار

Next Post

چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چینی وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
چینی خاتونِ اول

چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چینی وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading