• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
برازیل

چینی کار کمپنیاں برازیل میں "نیا جواب” کیوں بن گئی ہیں؟

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اگست 21, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) برازیل کے صدر لُولا نے ساؤ پالو کے ایراکیمابولس میں چین کے گریٹ وال موٹرز کے پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ لُولا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: "میڈ ان برازیل، فخر! اس کا مطلب ہے کہ برازیل میں مزید صنعتیں، مزید روزگار اور مزید ٹیکنالوجی آئے گی! برازیل مستقبل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے!”

لُولا نے تقریب میں کہا کہ برازیل کی حکومت غیر ملکی کمپنیوں کا برازیل میں کاروبار کرنے پر خیرمقدم کرتی ہے، ساتھ ہی ان مغربی کمپنیوں پر طنز کیا جو برازیل کی مارکیٹ کو چھوڑ چکی ہیں: "جو جانا چاہتے ہیں، وہ جا سکتے ہیں۔ جو آنا چاہتے ہیں، ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔”

لُولا نے اپنی تقریر میں امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برازیل کی مصنوعات پر 50% ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس کی وجہ سے برازیل "غیر ضروری عدم استحکام” کا شکار ہے۔ اس مہینے کے آغاز میں، لُولا نے کہا تھا کہ وہ چین سمیت برکس ممالک کے گروپ سے بات چیت کریں گے تاکہ ٹرمپ کے ٹیرف کے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

برازیل کی اخبار "او گلوبو” کے مطابق، چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی گریٹ وال موٹرز نے 15 اگست کو ایراکیمابولس پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، جس کا ہدف 2025 کے آخر سے سالانہ 30,000 گاڑیاں تیار کرنا اور کل 1,000 نوکریاں پیدا کرنا ہے۔ گریٹ وال موٹرز نے 2026 تک برازیل میں 4 بلین ریال (تقریباً 5.32 بلین یوآن) کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ 2027 سے 2032 تک مزید 6 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق، گریٹ وال موٹرز کا ایراکیمابولس پلانٹ اصل میں میرسیڈیز بینز کا ہیڈکوارٹر تھا، جو چار سال کے آپریشن کے بعد "برازیل کی مارکیٹ کی صورتحال اور وبائی حالات” کی وجہ سے دسمبر 2020 میں بند ہو گیا تھا۔ بعد میں، گریٹ وال موٹرز نے اس پلانٹ کو خرید لیا، جس میں 1.2 ملین مربع میٹر کی زمین، تمام عمارتیں اور پیداواری سامان شامل تھا۔ یہی زمین، یہی فیکٹری، مرسیڈیز کا تین شاخہ نشان چائنیز گریٹ وال کے نشان سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ حد سے زیادہ تشریح ضروری نہیں، لیکن لوگوں کو خیالی پلاؤ پکانے سے روکنا بھی مشکل ہے۔

حالیہ برسوں میں، برازیل کا چین، روس اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون مسلسل گہرا ہو رہا ہے۔ یہ رجحان اتفاق کی بات نہیں بلکہ امریکہ اور مغرب کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ امریکہ نے برازیل کی مصنوعات پر 50% ٹیرف عائد کر دیا، جبکہ مغربی سرمایہ کار برازیل کی مارکیٹ میں ناکامی کے بعد واپس چلے گئے۔ ان اقدامات نے برازیل کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا، بلکہ اسے برکس ممالک کے قریب لے آیا۔

اسی طرح، روس پر مغرب کی مکمل پابندیوں کے باوجود، چین اور دیگر برکس ممالک کے ساتھ تعاون مزید مضبوط ہو گیا ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ دباؤ کے تحت ممالک نئے تعاون کے راستے تلاش کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، اور چین کا پیش کردہ "ہم آہنگی اور باہمی بقا” کا نظریہ ان کا قدرتی انتخاب بن جاتا ہے۔

چین نے جان بوجھ کر جغرافیائی سیاسی تنظیم نو کو فروغ نہیں دیا، بلکہ امریکہ اور مغرب کی یکطرفہ اور بالادستی کی پالیسیوں نے ابھرتی ہوئی طاقتوں کے درمیان زیادہ قریبی تعاون کو جنم دیا ہے۔ برازیل کا برکس ممالک کے ساتھ "ڈالر سے آزادی” کی حمایت کرنا اور "بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام میں فعال طور پر حصہ لینا، یا روس کا توانائی اور مالیاتی شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنا،یہ سب چین کی جانب سے "رغبت” دینے کا نتیجہ نہیں، بلکہ مغرب کی بالادستی کی پالیسیوں کے خلاف ردعمل ہے۔

جیسا کہ ایک امریکی سفارتکار نے حیرت سے پوچھا: "کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ برازیل اس قدر شدید ردعمل ظاہر کرے گا؟” یہ الجھن دراصل مغربی سوچ کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے—وہ دباؤ اور پابندیوں کے ذریعے مسائل حل کرنے کے عادی ہیں، لیکن یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جب کسی قوم کی عزت اور ترقی کے حقوق کو خطرہ ہو تو وہ مزاحمت کرے گی۔

چین کا پیش کردہ "انسانیت کے ہم نصیب معاشرے” کا نظریہ کوئی خیالی بات نہیں، بلکہ چینی روایتی حکمت یعنی دنیا کی عظیم یکجہتی کی جدید تشریح ہے۔ یہ نظریہ مغرب کے "زیرو سم گیم” اور بالادستی کی منطق کے برعکس ہے۔ جب امریکہ اور مغرب معاشی دباؤ اور فوجی طاقت کے ذریعے اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین ایک زیادہ جامع اور پائیدار عالمی نظم کی تجویز پیش کر رہا ہے،جو دوسرے ممالک کو کسی ایک طرف کھڑا ہونے پر مجبور نہیں کرتا، بلکہ مشترکہ ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

برازیل کا انتخاب کوئی انوکھی مثال نہیں۔ افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے لے کر جنوب مشرقی ایشیا میں ڈیجیٹل معیشت کے تعاون تک، مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات سے لے کر لاطینی امریکہ میں صنعتی ترقی تک، زیادہ سے زیادہ ممالک "ہم آہنگی اور باہمی فوائد” کی ترقی کی طرز کو اپنا رہے ہیں۔ یہ رجحان چین کی جانب سے زور دے کر نہیں، بلکہ تاریخی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ جب امریکہ اور مغرب اپنی تکبر اور محدود سوچ کی وجہ سے مقبولیت کھو رہے ہیں، تو عالمی نظام کی تنظیم نو ناگزیر ہو جاتی ہے۔

انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی طاقت شاید مغرب کے لیے سمجھنا مشکل ہو، لیکن یہ دنیا کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔برازیل کا انتخاب، روس کا انتخاب، اور دیگر بڑھتے ہوئے ممالک کے فیصلے ایک اصول کی تصدیق کرتے ہیں: جو دلوں کو جیتے گا، وہ دنیا کو بھی جیتے گا۔ اور آخری فاتح نہ کوئی طاقتور ملک ہوگا نہ نیٹو جیسا فوجی اتحاد، بلکہ ہم آہنگی اور باہمی بقا ہی عالمی حکمرانی کا درست راستہ ثابت ہوگی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: برازیل
Previous Post

چین افغان عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے، چینی وزیر خا رجہ

Next Post

چینی صدر کی شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
شی زانگ

چینی صدر کی شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading