بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو میں مشرقی تیمور کے وزیر اعظم ہوزے الیگزینڈر زانانا گوسماؤ سے ملاقات کی جو 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین میں آئے ہیں۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ وہ چین اورمشرقی تیمور کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کریں گے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور مشرقی تیمور کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ چین مشرقی تیمور کی آزادی کو تسلیم کرنے اور مشرقی تیمور کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک تھا۔
سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 20 سالوں کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے بین الاقوامی حالات میں تبدیلیوں کے امتحان کا تجربہ کیا ہے، اور ان تعلقات کی سیاسی بنیاد مضبوط ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھایا گیا ا ور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی عملی ضرورت ہے اور یہ دونوں عوام کی مشترکہ توقع بھی ہے۔ چین دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور جامعیت کے تصور کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور جدیدیت کے سفر پر مشرقی تیمور کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ دونوں لوگوں کو بہتر فائدہ پہنچے۔
دونوں فریقوں نے "ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر عوامی جمہوریہ چین اور جمہوری جمہوریہ مشرقی تیمور کے درمیان مشترکہ بیان” جاری کیا۔