سان فرا نسسکو (نیوز ڈیسک) چین کے صدرشی جن پھنگ دعوت پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور ایپک رہنماوں کے تیسویں اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم، وزیر خزانہ جینٹ یلین اور دیگر امریکی سینئر حکام نے صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔امریکہ میں چین کے سفیر شیئَے فنگ بھی ہوائی اڈے پر صدر شی کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
ہوائی اڈے سے ہوٹل جاتے ہوئے سڑک کے دونوں اطراف میں موجود مقامی چینی لوگوں نے چین امریکہ دونوں ممالک کے جھنڈے لہراتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کا خیر مقدم کیا۔
چھائِی چی ، وانگ ای اور دیگر چینی اعلیٰ اہلکار بھی صدر شی جن پھنگ کے وفد میں شامل ہیں۔