بیجنگ ( نیوز ڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں تیزی لانے کے حوالے سے دوسرا اجتماعی مطالعہ منعقد کیا۔
اس مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ترقیاتی پیٹرن کی تعمیر میں تیزی لانا دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنے، ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنے کے لئے ایک تزویراتی فیصلہ ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرنے اور اندرونی اور بیرونی گردش کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایک بڑی متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کو تیز کرنا ہوگا، بنیادی مارکیٹ اکانومی کے نظام جیسے جائیداد کے حقوق کے تحفظ، مارکیٹ تک رسائی، منصفانہ مسابقت، اور سماجی کریڈٹ کو بہتر بنانا ہوگا، اجارہ داری اور غیر منصفانہ مسابقت کی مخالفت کرنی ہوگی، قانون کے مطابق سرمائے کی صحت مند ترقی کو منظم کرنا اور اس حوالے سے رہنمائی کرنی ہوگی،
اور ہر قسم کے کاروباری اداروں کے لئے سرمایہ کاری کا ایک اچھا ماحول پیدا کرنا ہوگا.اس کے ساتھ ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی بات چیت میں فعال طور پر حصہ لینا ہوگا، اور ایک کھلے، کثیرالطرفہ اور مستحکم عالمی اقتصادی نظام کی تشکیل کو فروغ دینا ہوگا۔