بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صوبہ نِنگشیا کے ینچوان شہر کے ایک باربی کیو ریستوراں میں گیس کا دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں اب تک 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو چکے ہیں۔
حادثے کے بعد صدر شی جن پھنگ نے زخمیوں کے علاج معالجے اور متاثرین کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد، حادثے کی وجوہات کے تعین اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے حوالے سے اہم ہدایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں، متعلقہ محکموں کو ایسے تمام مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطرات خصوصی جانچ کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں اور کلیدی علاقوں میں حفاظت کی نگرانی کو مضبوط بنانا چاہئے، بڑے حادثات کے واقعات کو مؤثر طریقے سے روکنا چاہئے، اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو حقیقی طور پر تحفظ فراہم کرنا چاہئے