چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی کا شائقین کیلئے جشن آزادی سرپرائز کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر کرکٹ شائقین کے لئے سرپرائز کا اعلان کردیا۔ وشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ سٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان سمیت متعدد نامور کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن میں ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ سٹیڈیم آکر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا شائقین کیلئے جشن آزادی سرپرائز کا اعلان“ ایک تبصرہ

  1. Nice post. I be taught one thing more difficult on totally different blogs everyday. It can at all times be stimulating to read content material from different writers and observe slightly something from their store. I’d prefer to make use of some with the content material on my weblog whether or not you don’t mind. Natually I’ll give you a link on your web blog. Thanks for sharing.

    http://www.arderborelnot.com/

اپنا تبصرہ لکھیں