لاہور(کورٹ نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے چکوال میں 9 سالہ ہانیہ احمد قتل کیس کی درخواست پر سی سی ڈی کے خلاف درخواست کو لگانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں چکوال میں 9 سالہ ہانیہ احمد قتل کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست پر سی سی ڈی کے خلاف درخواست کو لگانے کی ہدایت کر دی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے والد اور کمسن بھائی بھی زخمی ہوئے یہ غلطی نہیں بلکہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لائسنس ٹو کل نہیں دیا جا سکتا، سی سی ٹی وی، وائرلیس اور اسلحہ ریکارڈ محفوظ کیا جانا چاہیے۔
ہانیہ احمد کیس، پاکستان کے انسانی حقوق کے وعدوں کا امتحان ہے سی سی ڈی کے قواعد، تربیت اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے لہذا سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے چکوال سانحہ پر عدالتی نگرانی میں شفاف تحقیقات کی جائیں۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہاکہ کس طرح درخواست قابل سماعت ہے یہ معاملہ پنڈی بنچ میں آتا ہے، اظہر صدیق نے بتایا کہ میں یہاں سی سی ڈی کی قانونی حیثیت کے تعین کے لے آیا ہوں جس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کی درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سنیں گے۔