چکن چاؤمن اجزاء
کھانے کا تیل ایک کپ
پانی حسب ضرورت
نوڈلز ڈھائی سو گرام
چکن بونلیس دو سو گرام
پیاز دو
سبز شملہ مرچ ایک
چلی سوس دو کھانے کے چمچ
گاجر دو
بند گوبھی ڈیڑھ سو گرام
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
پانی آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
چائنہ نمک آدھا چائے کاچمچ
سبز پیاز بطو ر گارنش
چکن چاؤمن ترکیب
۔ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کھانے کا تیل اور نوڈلز ڈال کر اُبال لیں ۔
پانی ڈال کر ٹھنڈا کریں
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں چکن ڈا ل کر لائٹ براؤن کر کے اس میں پیاز اور سبز شملہ مرچ ڈا ل کر ہلکا سا پکالیں۔
۔اب اس کو چھان کر اضافی کھانے کا تیل نکال لیں ۔
۔اب ایک پین میں تیار کیاہوا چکن لیں اور اس میں چلی سوس ڈا ل کر بھُون لیں ۔
۔اب اس میں گاجر ،بند گوبھی، سویا سوس ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،چینی اور چائنہ نمک ڈا ل کر دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز ڈال کر ہلا لیں اور اس پر سبز پیاز سے گارنش کر لیں ۔
آپکی مزیدار چکن چاؤمن تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: 35 منٹ