چکن بونلیس چھ سو گرام
سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کارن فلور چھ کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
خشک لال مرچ چار عدد
سبز مرچ تین عدد
چلی پیسٹ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
کیچ اپ چار کھانے کے چمچ
چینی ایک کھانے کے چمچ
لال رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چکن یخنی آدھا کپ
چکن سچوان ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں نمک،سرکہ ،کارن فلور،سویا سوس ،کالی مرچ پاؤڈر اور انڈا ڈال کر مکس کر لیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور تیار کیے ہوئے چکن کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں لہسن پیسٹ ،ادرک پیسٹ ،خشک لال مرچ ،سبز مرچ اور چلی پیسٹ ڈال کر پکالیں ۔
اب اس میں چلی پیسٹ فرائی کیا ہوا چکن ،نمک ،سویا سوس ،کیچپ،چینی ،سرکہ ،کا لی مرچ پاؤڈر اورلال رنگ ڈال کر دو سے تین منٹ پکالیں ۔
۔اب اس میں چکن یخنی اور کارن فلور پانی میں ملایا ہوا ڈال کر گاڑھا کر لیں ۔
آپکا مزیدار چکن سچوان تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: ایک گھنٹے 35 منٹ