ٹوبہ ٹیک سنگھ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 329 جی ب چھوٹا رسالہ میں بیٹے نے کزن کے ساتھ ملکر ماں کو قتل کردیا۔ واقعہ کو ڈکیتی کے واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس نے شواہد ملنے پر گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں چھوٹا رسالہ کے رہائشی حسن بشیر کا اپنی چچا کی بیٹی سے معاشقہ چل رہا تھا وہ انکے گھر رہنے آئی تھی جہاں رات کو وہ کمرے میں ایک چارپائی پر قابل اعتراض حالت میں موجود تھے تو اچانک لڑکی کی چوڑیاں کھنکیں جس کی آواز مقتولہ نیاز بی بی جاگ گئی اور اس نے دونوں کو چارپائی پر دیکھ کر ڈانٹ ڈپٹ کی اور لڑکی کے والدین کو بتانے کی دھمکی دی جس پر دونوں نے ملکر نیاز بی بی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مورخہ 19 اپریل کی شب پولیس کو 15پر کال موصول ہوئی کہ چک نمبر329ج ب چھوٹا رسالہ میں ایک عورت کا قتل ہو گیا ہے جس پر ایس ایچ او سٹی ٹوبہ شبیر احمد ایس آئی معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اسی دوران موبائل کرائم سین یونٹ نے بھی موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ ایس ایچ او سٹی ٹوبہ نے بتلایا کی کہ ایک عورت جس کا نام نیاز بی بی بعمر تقریباٌ 50سال ہے کی نعش اس کے گھر میں پڑی ہے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر نیاز بی بی کو گلہ دبا کر قتل کردیا ہے۔ جس پر مقدمہ عنوان بالا درج رجسٹر کرلیا گیا۔
ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طو ر پر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو معہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ شبیر احمد ایس آئی معہ جاوید اقبال ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے حالات و واقعات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا۔ملزمان میں حسن بشیر مقتولہ کا حقیقی بیٹاہےجبکہ ایمان فاطمہ دختر سرفراز احمد مقتولہ کی حقیقی بھتیجی ہے
ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ وقوعہ کی رات ہم دونوں ایک ہی چارپائی پر قابل اعتراض حالت میں تھے کہ ایمان فاطمہ کی چوڑیاں کھنکنے کی آواز سن کر مقتولہ نیاز بی بی بیدار ہو گئی اس نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور ایمان فاطمہ کے والدین کو بتانے کی دھمکی دی جس پر دونوں نے مل کر نیاز بی بی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور وقوعہ کو واردات کا رنگ دینے کے لیے خود ہی کمرے کا سامان بکھیر دیا زیوارات اور رقم وغیرہ غائب کر دیے جو کہ پولیس ٹیم نے ملزمان سے برآمد کر لیے ہیں مزید کاروائی جاری ہے.