چنیوٹ(نمائندہ خصوصی)چنیوٹ میں انوکھی شادی میں دولہا دلہنیا لینے سائیکل پر پہنچ گیاجدید دور میں بارات گاڑیوں میں جانے کی بجائے 200 سائیکل پر لائی گئی دلہے کے سائیکل کو بگھی کی طرح سجایا گیا.
چینوٹ کے علاقہ پرانا لاری اڈا میں ایک انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دولہے میاں بارات گاڑیوں پر لے جانے کی بجائے سائیکل پر لے کر گئے طیب مغل نامی دلہے کے سائیکل کو بگھی کی طرح خوبصورت رنگوں اور پھولوں سے سجایا گیا جس میں دلہا بڑی شان سے اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا
جبکہ دولہے کی بارات بھی دو سو سائیکل پر فیصل آباد روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں پہنچی بارات میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی سائیکل پر ہی بارات لے کر آئے
دولہے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی خواہش تھی کہ اس کی بارات سائیکل پر ہی جائے اس انوکھی شادی کو بہت سے لوگ دیکھنے بھی آئے۔