لاہور(سپورٹس نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے ۔
پی ایس ایل 11 کے ایلیمینیٹر 2 میں حیدررآباد کے ہاتھوں شکست بعد شاداب خان نے کہا کہ ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی رنز بچائے ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حنین شاہ کو اللہ نے عزت دینا تھی وہ ملی ، وہ بیچارہ کافی عرصے سے انجری سے لڑ رہا تھا اسے اللہ نے موقع دیا۔شاداب نے کہا کہ انجری سے واپس آنا کوئی آسان کام نہیں تھا، حنین نے ہمیشہ فائٹ کی،اس نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی۔
شاداب خان نے کہا کہ حیدر آبادکنگز مین کے پاس مومنٹم اچھا بنا ہوا ہے، ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی اور رن بچائے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے بھی اچھی ہٹنگ نہیں ہوئی، مومنٹم نہیں مل سکا، حیدر علی نے مومنٹم دلایا لیکن اس کے بعد وہ آٹ ہوگئے، اچھی چیز یہ ہے کہ میچ کی وجہ سے سب نے انجوائے کیا۔ شاداب خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بابر ٹرافی جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے، حیدرآباد کنگز مین جس طرح کھیل رہی ہے لگتا ہے کام خراب ہی ہے۔