• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 28 فروری, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
عاقب جاوید

چار غیر ملکی کھلاڑی آپ کو لیگ نہیں جتوا سکتے،عاقب جاوید

News Editor by News Editor
مارچ 23, 2023
in کھیل
0 0
0

 

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی لگاتار دو مرتبہ چمپئن بننے والی پہلی ٹیم لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ زمان خان حقیقی معنوں میں ایک گفٹ ہے،

 

ہم نے زمان خان کو اس کی مہارت کی اتنی پہچان کرا دی ہے کہ اس کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ کیا کیا کر سکتا ہے، ان جیسے کھلاڑی نایاب ہوتے ہیں بار بار پیدا نہیں ہوتے ،وہ تھرمو اسٹیٹ کی طرح کام کرتے ہیں اگر ایک جگہ سیٹ کر دیا تو وہ پھر 24 گھنٹے وہی کرتے ہیں جبکہ باقی تھرمامیٹر ہوتے ہیں خوشی سے اوپر غم میں نیچے چلے جاتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں لاہور قلندرز کی کارکردگی کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے ایک طریقہ کار کے مطابق کام کیا، اس میں مشکلات بھی پیش آئیں بہت تجربات کیے، کبھی برینڈن میکلم کو تو کبھی اے بی ڈویلیئرز کو لائے، بڑے ناموں کو لانے سے بھی بات نہ بنی کیونکہ جب تک مقامی کھلاڑیوں کی اسٹرنتھ نہیں ہو گی کامیابی نہیں مل سکتی، چار غیر ملکی کھلاڑی آپ کو لیگ نہیں جتوا سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب سے اہم آپ کا ایمرجنگ پلیئر ہوتا ہے اس کے لیے ہم نے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا، لوگ اس کے لیے ہمیں گالیاں دیتے تھے، مذاق اڑاتے تھے اس کے بعد ہم نے ویلیو ایبل پلیئرز کو اکٹھا کرنا شروع کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فخر زمان 7سال سے ہمارے ساتھ ہے، 6سال شاہین شاہ آفریدی کو اور 5سال حارث رئوف کو ہو گئے ہیں، راشد خان ہمارے ساتھ تین سال سے ہے، اچھے پلیئرز آپ کے پاس آ جائیں تو پھر جانے نہیں دیے جاتے، اب آٹھ نو کھلاڑی تو آپ کے پاس رہتے ہیں اس کا مطلب آپ کی ٹیم بن چکی ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ان پچز پر بیٹنگ تو سبھی کر لیتے ہیں بولنگ کرنا کمال ہوتا ہے، ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جنہیں دنیا مانتی ہے، ہمارا سافٹ ٹارگٹ ڈیوڈ ویسا ہوتا ہے لیکن اس کی بھی سب سے زیادہ 5 وکٹیں ٹی ٹونٹی میں ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ پی ایس ایل کا کام سارا سال کرنا پڑتا ہے اور یہ کام مینجمنٹ کر رہی ہوتی ہے جبکہ ایونٹ کے دوران کپتان کا عمل دخل ہوتا ہے، اگر وہ جاندار طریقے سے لیڈ کر رہا ہے تو یہ سب سے شاندار چیز ہے، ہم شاہین آفریدی کو کنفیوز نہیں کرتے پوری آزادی دیتے ہیں جس کا جو کام ہے اسے وہ کرنے دینا چاہیے باہر بیٹھ کر مینجمنٹ کرنے سے نتائج حاصل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی فیصلے خود کرتا ہے، انہوں نے خود بیٹنگ اوپر کرنے کا فیصلہ کیا اور ثمین رانا نے انہیں سپورٹ کیا، دوسرا ہم نے ایک کلچر بنایا ہے یہ حقیقت میں ایک فیملی ہے ہم قلندرز دل سے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پہلے راشد خان نے کہا تھا کہ کھیلوں گا تو صرف لاہور قلندرز سے کھیلوں گا اور بھی ایسا کہہ رہے ہیں۔ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیوڈویسا اور سکندر رضا نے بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ کھیلنا صرف لاہور قلندرز سے ہے، ہم فیملی ہیں ہماری ٹیم میں جیت بھی سب کی ہے اور ہار بھی سب کی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سپورٹس ڈیسکعاقب جاوید
Previous Post

پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افغان ٹیم کے کپتان کا اعلان

Next Post

ون ڈے ورلڈکپ،ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا

News Editor

News Editor

Next Post
ون ڈے ورلڈکپ

ون ڈے ورلڈکپ،ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5868

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading