لاہور( نمائندہ خصوصی)ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد معاشی بدحالی کی بجائے اسمبلی بچانے کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے،افسوس ان کی نکمی معاشی ٹیم کے بیرونی دورے کسی کام نہیں آرہے ۔
ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا ء کی لائن عوام کو گھڑی گھڑی کی بجائے اپنی کارکردگی کا ثبوت دکھاتے تو اچھا تھا،ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کا اعلان ہو ورنہ ہم پنجاب اور پختونخواہ میں الیکشن کروا دیں گے۔انشااللہ پی ڈی ایم جماعتوں سے مستقل طور پر پنجاب اور پختونخواہ کو نجات مل جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کرا ئوملک بچا ئومہم کے سلسلہ زورو شور سے جاری ہے جس میں عوام اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں ہونے والی ریلیوں نے ثابت کیا ہے کہ عوام اس حکومت سے مکمل طور پر ناخوش ہے اور ان کی نااہلی کی سزا برداشت کرنے کو تیار نہیں۔
٭