پی ٹی وی اینکر کے بیانات پر سندھ میں شدید ردِ عمل، وزیر نے وفاق سے کارروائی کا مطالبہ کیا

کراچی: پی ٹی وی کے معروف اینکر رضوان رحمان کے حالیہ بیانات پر سندھ کی سیاسی قیادت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر اینکر کے خلاف فوری disciplinary action کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ "اینکر نے سیلاب جیسے قومی المیے کو لسانی تعصب کی عکاسی کے لیے استعمال کیا، جو قومی یکجہتی کے خلاف ہے۔” انہوں نے زور دیا کہ ایسے واقعات میں میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق کو غیر جانبدارانہ طور پر پیش کرے، عوام میں تقسیم پیدا نہ کرے۔

2 تبصرے ”پی ٹی وی اینکر کے بیانات پر سندھ میں شدید ردِ عمل، وزیر نے وفاق سے کارروائی کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ لکھیں