فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کو بھی کے ایف سی کی ڈیل دی گئی کہ3 مہینے کا بجٹ پاس کرلو،فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کے ایف سی کی ڈیل دی گئی کہ 3 مہینے کا بجٹ پاس کرلو ، پی ٹی آئی اگر عمران خان سے مخلص ہے تو ایک سال کی ڈیل لے کرآگے بڑھے۔

ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی کے ایف سی کی ڈیل دی ہے، کہ تین مہینے کا بجٹ پاس کرلو اور کام چلا لو، اگر ان کو اپنے لیڈر عمران خان سے محبت ہے اور مخلص ہیں تو ایک یا دو سال کی ڈیل لے لیں اور آگے بڑھیں۔خیبرپختونخوا حکومت بجٹ پاس کرے عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی۔ تاریخ نوٹ کرلیں ، پی ٹی آئی فیصلہ کرلے راستہ نکالنا ہے تو راستہ نکل آئے گا، پی ٹی آئی شرائط نہ رکھا کرے، جب وزیراعلی سہیل آفریدی کی کرسی ڈگمگائی تو فوری فیصلہ کریں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جمہوریت مافیا اسٹائل میں چل رہی ہے یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، ڈیم بننے نہیں دیئے آج کہتے پانی ریڈ لائن ہے۔ میں کسی کے خلاف نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں