پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے نام فائنل کر دیے، محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی جبکہ علامہ ناصر عباس سینیٹ کے لیے نامزد

پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے نام فائنل کر دیے، محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی جبکہ علامہ ناصر عباس سینیٹ کے لیے نامزد

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی جبکہ سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پارٹی کے بعض رہنماؤں نے ان ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، تاہم عمران خان کی براہِ راست مداخلت اور مشاورت کے بعد اتفاق رائے پیدا ہو گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے نام اسپیکر آفس کو آج باضابطہ طور پر ارسال کیے جائیں گے، جبکہ اراکینِ اسمبلی کی جانب سے تحریری منظوری کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کے خاتمے اور ایوانوں میں مؤثر اپوزیشن کے قیام کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

5 تبصرے ”پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے نام فائنل کر دیے، محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی جبکہ علامہ ناصر عباس سینیٹ کے لیے نامزد

اپنا تبصرہ لکھیں