لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پنجاب ہائی وے پٹرول میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر مزید ترقیاں،ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کی ہدایت پر محکمانہ پروموشن بورڈ کا انعقاد،91 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی،
محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور قمر کے زیر صدارت منعقد ہوا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبد الکریم کی ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد،ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید کی ترقی پانے والے افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کی ہدائیت،اڈیشنل آئی جی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا حق ہے،ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔